سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت۔راجہ سائیں
اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔فرزند پاکستان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فرزند پاکستان راجہ سائیں نے کہا کہ سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نہایت مخلص، ہمدرد اور انسان دوست شخصیت تھے انہوں نے کہا کہ مرحوم بے شمار غریب، یتیم اور نادار خاندانوں کیلئے سہارا اور امید تھے انکی سماجی اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ فرزند پاکستان راجہ سائیں نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت نصیب فرمائے۔امین