کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنما کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے نوجوان نے دم توڑ دیا ہے۔*
*کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنما کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے نوجوان نے دم توڑ دیا ہے۔*
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر ایک رانگ وے پر آنے والی ریوو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل چلانے والا نوجوان اطہر شدید زخمی ہوگیا۔
پانچ روز قبل ہونے والے اس حادثے میں زخمی ہونے والے اطہرنے آج اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا ہے، گلشن معمار کے رہائشی اطہر ایم ڈی سی ایڈمن بلاک میں ملازمت کرتے تھے اور دو بچوں کے باپ تھے۔
منگل کے روز ہونے والے اس حادثے میں استعمال ہونے والی سفید ریوو ن لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ریحان مصطفیٰ کی تھی ۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں ریحان مصطفیٰ کے بہنوئی اور دو لڑکیاں موجود تھیں جو حادثے کے فورابعد گاڑی سے نکل کر فرار ہوگئیں جبکہ گاڑی چلانے والاملزم زخمی اطہر کو موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔