شبنم بڑی چالباز عورت نکلی اس نے مجھے سجی وکھا کے کھبی ماری : 8 بچوں کی ماں شبنم کے ساتھ زندگی کے 27 سال گزارنے والے غلام شبیر نے الف سے ی تک ساری کہانی بتا دی ۔۔۔۔غلام شبیر کے بقول 27 سال پہلے میری شبنم کے ساتھ شادی دونوں طرف کے بزرگوں کی رضامندی سے ہوئی ، ہم نے بہت اچھی زندگی گزاری شبنم میرے ساتھ راضی رہی ہماری 5 بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں دو بیٹیاں شادی شدہ جبکہ تین کنواری ہیں بیٹوں کی شادی بھی ابھی نہیں ہوئی ۔۔۔ایک سال قبل میں رکشہ چلاتا تھا تو کسی شخص نے گجرات لے جانے کے لیے میرا رکشہ کرائے پر لیا کہ وہاں سے بچوں کو لانا ہے میں اسکے ساتھ چلا گیا لیکن وہ شخص چر۔س کا ڈیلر تھا ہمیں گجرات سے نکلتے ہوئے پولیس نے پکڑ لیا پھر میں جیل چلا گیا اور 8 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہوا ، جو کچھ ہوا میرے جیل میں ہونے کے دنوں میں ہوا ۔۔۔ میری غیر موجودگی میں شبنم نے کئی کئی روز گھر سے باہر رہنا معمول بنا لیا ، وہ بچوں کو کہتی کہ تمہارے باپ کی ضمانت کے لیے جارہی ہوں مگر میرے پاس وہ پہلے پہلے ایک دو دفعہ آئی اسکے علاوہ میری ملاقات کے لیے بھی نہیں آئی جب میں رہا ہو کر گھر آیا تو لالہ موسی میں میرے رشتہ داروں نے بتایا کہ تمہاری بیوی نے غلام حسین نامی شخص کے ساتھ یا تو نکاح کر لیا ہے یا ویسے ہی اسکے ساتھ تعلقات میں ہے ، میں نے بیوی سے کئی بار پوچھا لیکن وہ قسم اٹھاتی کہ میں نے کوئی نکاح نہیں کیا لوگ بکواس کرتے ہیں ۔۔ تمہارے جیل میں ہونے کی وجہ سے اگر کسی نے میری امداد کی یا ہمدردی کی تو کیا میرے اس کے ساتھ تعلقات ہو گئے ہیں ؟میں یقین کر گیا آخری بار میں اسے غلام حسین کے گھر سے اسکی بیوی کی موجودگی میں لے کر آیا تو غلام حسین نے ہائیکورٹ میں درخواست دے دی اور یکم تاریخ لگ گئی یہ جو ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہے یہ یکم جون کی ہے ۔۔ شبنم میرے ساتھ یہاں سے عدالت گئی پیشی سے پہلے اس نے مجھے یقین دلایا کہ پہلے بھی زندگی تمہارے ساتھ گزاری ہے اب بھی میں غلام حسین کے خلاف بیان دونگی اور ہم ہنسی خوشی واپس گھر جائیں گے لیکن مجھے نہیں علم تھا کہ یہ مجھے سجی وکھا کے کبھی مار جائے گی ، عدالت میں حاضری کی آواز پڑی تو شبنم اندر گئی اور اس نے غلام حسین کے حق میں بیان دے دیا اور اسکا ہاتھ پکڑ کر نکل گئی ، میں اور میری بیٹیاں صدمے سے رونے پیٹنے لگے ۔۔۔تاریخ سے پہلے میں نے کئی بار شبنم سے پیار سے پوچھا کہ اگر کوئی بات ہے تو بتاو اگر میرے ساتھ خوش نہیں ہو تو میں تمہیں چھوڑ دیتا ہوں لیکن اس نے ہر بات سے انکار کیا اور شادی شدہ ہونے اور میرا حق ادا کرنے کے باوجود نکاح پر نکاح کر لیا ۔۔ شبنم کے موجودہ جھوٹے شوہر غلام حسین نے جو نکاح نامہ دیا اس میں اس نے خود کو اور شبنم کو کنوارہ ظاہر کیا جب کہ غلام حسین کی بیوی بھی موجود ہے اسکی سات بیٹیاں بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔ حکومت اور عدالتوں سے اب بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ شبنم اور اسکے جعلی شوہر غلام حسین کے خلاف کارروائی کی جائے ۔۔۔۔ شبنم کے سابقہ شوہر غلام شبیر کی باتیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]