نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لآبر کا ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ محرم الحرام سے قبل تحصیل نور پورتھل میں نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔ تفصیل کے مطابق
ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او خوشاب نے تھانہ نورپور اور تھانہ جوڑا کلاں میں A کیٹگیری ، B کیٹگیری جلوس روٹس کا وزٹ کیا۔ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او نورپور سرکل سے محرم الحرام میں نکلنے والے جلوسوں کے راستوں اور سیکیورٹی انتظامات پر بریفینگ لی۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز بھی اس موقع پر موجودتھے۔
ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ محرم الحرام موقع پر تمام نکلنے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او خوشاب نے جلوس لائسنس ہولڈرز اور منتظمیںن جلوس و مجالس سے ملاقات کی اور محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]