سامارو: محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اہم اجلاس، متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری
سامارو : اسسٹنٹ کمشنر آفس سامارو میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر سنجے کمار ترکیو (میگھواڑ) اور مختیارکار سامارو آصف کالرو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، محکمہ صحت، واپڈا، ریونیو، آبپاشی، پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور صحافیوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں امن و امان، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کی فراہمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ، طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر اہل تشیع رہنما سید کرم حسن شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی جلد مکمل کی جائے۔ انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ، سیکیورٹی اور پانی کی فراہمی جیسے اہم مسائل کو پیشگی حل کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سامارو ایک پرامن شہر ہے جہاں ہندو، مسلم اور مسیحی برادری باہمی احترام اور ہم آہنگی کے ساتھ رہتی ہیں اور ہر مذہبی موقع پر ایک دوسرے سے مکمل تعاون کرتی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سنجے کمار ترکیو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے ایام قریب ہیں اور ان کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔ اجلاس کا مقصد مختلف تجاویز حاصل کرکے شہر میں بہترین انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کی صفائی، پانی کی فراہمی، صحت کی سہولیات اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے۔
جامع مسجد سامارو کے خطیب الحاج مولانا غلام مصطفیٰ صابری سعیدی نے کہا کہ جس طرح ماضی میں مذہبی ہم آہنگی اور تعاون برقرار رکھا گیا، اسی طرح اس سال بھی مکمل تعاون جاری رہے گا۔
ایس ایچ او سامارو عطا محمد لغاری نے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں نیشنل پریس کلب سامارو کے صدر ڈاکٹر ایم لال واگھانی، نائب صدر شیر محمد بلوچ، سرپرست اعلیٰ ہریش کمار مالہی، سٹی پریس کلب کے صدر علی محمد شیدی، صحافی ذوالفقار علی خاصخیلی، رام چند شینگلاڑی، نور محمد خاصخیلی، سلطان خاصخیلی، اکبر خاصخیلی، تعلقہ اسپتال سامارو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جیوراج چوہان، سید آفتاب شاہ بخاری، سید علی قطب شاہ بخاری، سید جلال شاہ رضوی، ذوالفقار علی بھنبھرو، فقیر لال خان، ایس ڈی او ایریگیشن رائل میمن، واپڈا افسر صالح قمبرانی، یونین سیکریٹری انور جمال دھونکائی اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ :::
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
میرپورخاص (شاھدمیمن) ہم خیال فورم کے زیرِ اہتمام عالیان کی پہلی برسی پر دعائیہ تقریب، میرپورخاص
بیو رو چیف و ہا ڑ ی پنجاب ٹی وی نیوز کے تحصیل رپورٹر امین سعیدی کو مبارکباد، معزز شخصیات کی جانب سے گلدستہ پیش ہوا
نامۂ اعمال پر فخر یا پشیمانی؟ انتخاب ہمارا ہے! جمعہ 12 جون 2026 تحقیق و تحریر: انجینئر نذیر ملک سرگودھا
*جامعہ کراچی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان طلبہ کی مہارتوں کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
پیلووینس (راجہ نورالٰہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے ایک اور قابلِ فخر سپوت نے بین الاقوامی سطح پر