خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں صاف پانی اتھارٹی کے حوالے اجلاس منقعد ہوا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرصاف پانی اتھارٹی محمد شفیق ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا،ضلع کونسل اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کوڈپٹی ڈائریکٹر صاف پانی اتھارٹی کے افسران نے لگائے جانے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس صاف پانی کے حوالے سے بریف کیا اور بتایا کہ ضلع بھرمیں ٹوٹل 211 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ۔ تحصیل خوشاب ،جوہرآباد، چکوک ودیگر ایریاز میں 113 پلانٹ تحصیل قائدآباد ،48 تحصیل نوشہرہ 40،نور پورمیں 10 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ۔جس پر کام بجٹ2026 کے بعد شروع ہو گا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے صاف پانی اتھارٹی کے افسران کو ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں میں لگائے جانے والے واٹر فلٹر پلانٹس پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مزید کہا کہ خوشاب شہر ،جوہرآباد میں لگائے گئےموجود فنکشنل فلٹر پلانٹ اور خراب ہونے والے واٹر فلٹر پلانٹ کی الگ الگ رپورٹ بھی پیش کی جائے۔ واٹر فلٹر پلانٹ کے کاموں میں ناقص میٹریل اور کوالٹی کے معیار میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]