سکھر( )شدید گرمی کی حالیہ لہر کے باعث سکھر میں درجہ حرارت 48 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اور ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن حد تک مؤثر اور بروقت یقینی بنایا جائےمیئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کے مطابق شہر کے مختلف اہم مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپس پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید کیمپس کی تنصیب کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بتایا کہ ان ریلیف کیمپس میں شہریوں کے لیے بنیادی اور فوری طبی و سہولتی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں او آر ایس، ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈا پانی شامل ہے تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے محنت کش طبقے کے لیے فری آف کاسٹ چھتریوں کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے تاکہ مزدور شدید دھوپ میں اپنے روزگار کے معمولات جاری رکھ سکیں۔میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کے مطابق ابتدائی سروے میں تقریباً چار ہزار مزدوروں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں مرحلہ وار چھتریاں فراہم کی جائیں گی، جبکہ ٹاؤن میونسپل چیئرمینز اور کونسلرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی یونین کونسلز میں مستحق افراد کی نشاندہی یقینی بنائیں تاکہ یہ سہولت شفاف انداز میں حقیقی حق داروں تک پہنچے۔میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ شہر میں ماحولیاتی بہتری اور درجہ حرارت میں کمی کے لیے پلانٹیشن ڈرائیو کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ سکھر کو سرسبز، صاف اور خوشگوار شہر بنایا جا سکے۔اس موقع پر عالمی ادارۂ صحت سندھ کے سربراہ ڈاکٹر مختار حسین بھایو نے ہیٹ ویو ریلیف اقدامات کو بروقت اور مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات شہری صحت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور موسمی شدت کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلیف کیمپس میں فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات خاص طور پر کمزور طبقات کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں اور اس ماڈل کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منصوبہ بندی و تربیت کے چیئرمین و چیف فنانشل آفیسر سندھ پریم چند بہادر نے کہا کہ شجرکاری اور ہیٹ ویو ریلیف جیسے اقدامات پائیدار شہری ترقی کی جانب اہم قدم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر انتظامیہ کی جانب سے عوامی فلاح کے لیے جاری کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور اس میں مزید ادارہ جاتی تعاون کی ضرورت ہے۔میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت سندھ شہریوں کو ہیٹ ویو کے اثرات سے محفوظ رکھنے اور ماحولیاتی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اور یہ اقدامات اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہیں۔میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وژن بھی عوامی خدمت، ماحولیاتی تحفظ اور شہری بہتری پر مبنی ہے، اور یہی وژن عملی اقدامات کے ذریعے زمین پر حقیقت کا روپ اختیار کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]