16

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سکھر پولیس کی جانب سے رضاکاروں کی دو روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سکھر پولیس کی جانب سے رضاکاروں کی دو روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں، مجالسِ عزا اور امام بارگاہوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں رضاکاروں کے لیے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔انچارج ڈی آئی بی اور اسپیشل برانچ کی جانب سے تمام رضاکاروں و اسکاؤٹس کو جلوسوں کے دوران زائرین کی چیکنگ کے متعلق تربیتی ٹرینگ دی گئی۔تربیتی پروگرام کے دوران رضاکاروں کو جامع تلاشی، واک تھرو گیٹس کے مؤثر استعمال، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، مشکوک افراد اور اشیاء کی نشاندہی، ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سکھر پولیس کی جانب سے جامع تلاشی کے طریقہ کار پر مبنی عملی مشق کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں رضاکاروں کو فرضی صورتحال کے ذریعے چیکنگ اور تلاشی کے تمام مراحل کا عملی مظاہرہ کرایا گیا۔ مشق کے دوران عزاداروں کے داخلے کے وقت جامع تلاشی، مشکوک اشیاء کی نشاندہی، ہجوم کے مؤثر انتظام اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔پولیس افسران نے رضاکاروں کو ہدایت دی کہ وہ دورانِ ڈیوٹی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز اختیار کرتے ہوئے سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا کہ اس قسم کی عملی مشقوں کا مقصد رضاکاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ، سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانا اور محرم الحرام کے دوران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔سکھر پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزاداران کے جان و مال کے تحفظ اور تمام مجالس و جلوسوں کی پرامن انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں