افسوسناک خبر: جھنگ میں 17 سالہ طالبہ اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی، ایک ملزم گرفتار
تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر 17 سالہ طالبہ ایشال فاطمہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تشویشناک حالت میں ملزمان طالبہ کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے، جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی سی ڈی (CCD) کی ٹیموں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے لواحقین اور مقامی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔