9

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب و سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب و سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی عوام دوست، فلاحی اور ترقیاتی پالیسیوں کے مثبت اثرات ملک بھر بالخصوص پنجاب کے عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمت، معاشی استحکام اور ملکی ترقی کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے اور آج بھی یہی وژن پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کر رہا ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود عوامی فلاح کو اولین ترجیح دی ہے اور ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختصر عرصے میں عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ صحت، تعلیم، نوجوانوں کی ترقی، خواتین کی فلاح، کسانوں کی معاونت، سستے اور معیاری ٹرانسپورٹ نظام، سماجی تحفظ اور غریب خاندانوں کی مدد کے لیے متعدد انقلابی منصوبے متعارف کرائے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ہونہار اسکالرشپس، لیپ ٹاپ پروگرام اور دیگر فلاحی اقدامات کو فروغ دیا ہے جبکہ صحت کے شعبے میں فیلڈ ہسپتالوں، کلینک آن ویلز اور نئے طبی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بے زمین کسانوں، کم آمدنی والے خاندانوں، بیواؤں، یتیم بچوں اور مزدور طبقے کے لیے شروع کیے گئے فلاحی پروگرام حکومت کی عوام دوستی کا عملی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “اپنا کھیت، اپنا روزگار”، راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور دیگر سماجی بہبود کے منصوبے ہزاروں خاندانوں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی انتھک محنت، دیانت داری اور عوامی وابستگی کے باعث پاکستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی نئی منزلوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ حکومتی عوامی فلاحی اقدامات کو گھر گھر پہنچائیں اور عوام کی خدمت کے جذبے کو مزید فروغ دیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی، جمہوریت کے استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں