8

جھنگ میں فسٹ ائیر کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی صحافتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ھوئے نام اور تصویر کے بغیر ۔

جھنگ میں فسٹ ائیر کی طالبہ جان کی بازی ہار گئی صحافتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ھوئے نام اور تصویر کے بغیر ۔ بات کو سمجھنے کی کوشش کریں اور فوری ایکشن بھی کریں جو ھوا زبان زد عام ھے ۔ نہیں ھونا چاہیئے تھا تاھم مرنے والوں کے متعلق بات اچھی ہی کرنی چاہیئے ۔
اللہ پاک طالبہ کی غلطی کوتاہی معاف فرما کر اس کے ساتھ رحم والا معاملہ فرمائے ۔
اگر یہ واقعہ منظر عام پر نہ آتا تو حقائق سے پردہ نہ اٹھتا ۔
اس واقعہ نے یہ پردہ تو چاک کیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ھے اور منیشات فروش اپنے چند ٹکوں کی خاطر نسلیں برباد کر رھے ھیں تعلیمی اداروں میں منشیات کا رجحان فوری نہ روکا گیا تو نئی نسل تباہ ھو جائیگی ۔مریم نواز صاحبہ آپکے کئی کام بہت اچھے ھیں ایک اور کریں ایک ٹیم تشکیل دیں جو پورے پنجاب میں طالب علموں کا بلڈ چیک کرے ۔ جس میں بھی نشہ کاثبوت ملے بغیر کسی دیر کئے علاج کیلئے اٹھا لیا جائے ۔مقامی پولیس افسران ڈی پی او اس بات کو یقینی بنائیں کہ منشیات فروشوں کو کوئی رعایت نہیں دینی اگر پولیس یا اینٹی نارکوٹکس والے کسی کو پکڑیں تو اسکی سفارش کیلئے جو بھی آئے سیاسی ۔صحافی یا کوئی معتبر تو سب سے پہلے اس کے خلاف کاروائی کرکے لاک اپ میں ٹھوک دیا جائے۔ ایک دو کے خلاف کاروائی ھو گئی تو سکون ھوجائیگا۔ سب سے پہلے پولیس سپاہی سے لیکر ایس آئی تک صفائی کی ضرورت ھے انسپکٹر تو کچھ میچور ھوجاتے ھیں۔
جبکہ جی مریم صاحبہ نشہ سے پنجاب کو پاک کرنے کا عزم کرکے اقدامات کریں ۔خیر ھوگی۔
بچوں کے والدین دعائیں دینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں