16

*ٹرمپ کے منع کرنے کے باوجود اسرائیل کا ایران پر حملہ، تبریز اور اصفہان میں متعدد دھماکے*

*ٹرمپ کے منع کرنے کے باوجود اسرائیل کا ایران پر حملہ، تبریز اور اصفہان میں متعدد دھماکے*

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل کے باوجود اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کر دیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران، تبریز اور اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ کرج کے قریب دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، کارروائی ایران کے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پرحملوں میں بیلسٹک میزائل استعمال کیے۔

واضح رہے کہ اتوار کی رات ایران نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں