سکھر (بیورورپورٹ۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی)حالیہ طوفان اور شدید بارشوں کے باعث سکھر، لاڑکانہ اور سیپکو کے زیرِ انتظام وسیع علاقوں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بند ہونے سے لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔ متاثرہ علاقوں میں اندھیرا چھا جانے کے بعد شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی تھی اور ہر طرف یہی سوال گردش کر رہا تھا کہ بجلی کی فراہمی کب بحال ہوگی۔قدرتی آفت کے باعث پیدا ہونے والی اس غیر معمولی صورتحال میں سیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنیئر اعجاز احمد چنہ نے فعال اور متحرک قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کی۔ انہوں نے صورتحال کو صرف ایک تکنیکی چیلنج نہیں بلکہ عوامی خدمت کا اہم فریضہ سمجھتے ہوئے فیلڈ میں موجود رہ کر افسران اور عملے کی رہنمائی کی اور انہیں جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ذرائع کے مطابق انجنیئر اعجاز احمد چنہ کی خصوصی نگرانی اور مؤثر حکمت عملی کے باعث سیپکو کے انجنیئرز، ٹیکنیکل اسٹاف اور فیلڈ ٹیموں نے دن رات محنت کرتے ہوئے متاثرہ گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز کو بحال کیا، جس کے نتیجے میں بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی اور صارفین کو بڑی حد تک ریلیف ملا۔
سیپکو کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وزارتِ توانائی کے 118 شکایات مرکز پر موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کے حوالے سے سیپکو کا شمار ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں دوسرے نمبر پر کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کامیابی ادارے کی مؤثر انتظامی پالیسیوں اور صارفین کے مسائل کے فوری حل کی ترجیح کا واضح ثبوت ہے۔انجنیئر اعجاز احمد چنہ نے اپنے دورِ قیادت میں صارفین سے براہِ راست رابطے کو فروغ دینے کے لیے سب ڈویژن اور سرکل کی سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کو یقینی بنایا، جبکہ بلوں میں کروڑوں روپے کے ریلیف سمیت متعدد صارف دوست اقدامات بھی متعارف کرائے گئے۔ ان اقدامات کا مقصد صارفین کا اعتماد بحال کرنا اور انہیں بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔اگرچہ طوفان اور بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے بعض علاقوں میں بحالی کا کام تاحال جاری ہے، تاہم سیپکو کا عملہ مسلسل فیلڈ میں موجود ہے اور بجلی کے نظام کو مکمل طور پر مستحکم بنانے کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں ادارے کی کامیابی کے پیچھے مؤثر قیادت، بروقت فیصلے اور ٹیم ورک کا اہم کردار ہوتا ہے، جس کی مثال حالیہ بحالی آپریشن میں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔شہری حلقوں نے بھی سیپکو کے افسران اور عملے کی شبانہ روز محنت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔ انجنیئر اعجاز احمد چنہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں نے ثابت کیا ہے کہ عزم، منصوبہ بندی اور متحرک قیادت کے ذریعے بڑے سے بڑے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اندھیروں کو روشنی میں بدلا جا سکتا ہے۔
*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* *عنوان: سچ و حق پر قدغن قرآن کی مخالفت ھے* *کالمکار: جاوید صدیقی*
ہارون آباد میں عالمی یومِ انسدادِ منشیات کے موقع پر هاتف ویلفیئر سوسائٹی نے شہر بھر میں آگاہی مہم چلا کر نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کا پیغام دیا۔
بالکل ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی 10 محرم الحرام یومِ عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام
ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر فیاض احمد سنپال کے تبادلے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایک پروقار الوداعی تقریب
بہاولنگر: تھانہ فقیر والی کی حدود میں ماں اور بیٹے پر تشدد کا معاملہ