ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) تائیکوانڈو ایسوسییشن کی جانب سے ہارون آباد جمنیزیم میں آل پنجاب بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈویژنل حاجی محمد یاسین میموریل تائیکوانڈو چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن بہاولپور سے تقریبا 400 سے زائد بوئز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ہارون اباد سے تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سربراہ عبداللطیف کاوش،
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) تائیکوانڈو ایسوسییشن کی جانب سے ہارون آباد جمنیزیم میں آل پنجاب بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈویژنل حاجی محمد یاسین میموریل تائیکوانڈو چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن بہاولپور سے تقریبا 400 سے زائد بوئز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ہارون اباد سے تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سربراہ عبداللطیف کاوش، چیف آفیسر سپورٹس اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئے، ڈائریکٹر وائیٹل گروپ آف کمپنیز اور حاجی محمد یسین صاحب کے صاحب زادے چوہدری کاشف ثناء کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا چوہدری کاشف ثناء نے تائی کوانڈو کے مقابلوں کو سراہا اور ان صحت افزا کھیلوں کو مزید وسعت دینے کے ارادے کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر چوہدری کاشف ثناء نے پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں گولڈ میڈل اور حسن کارکردگی کی اسناد تقسیم کی۔ تقریب کے شرکا نے ہارون آباد کے لیے حاجی محمد یاسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے آخر میں حاجی محمد یاسین کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئی۔
تقریب میں محمد طاہر توگیروی، ڈاکٹر ذوالفقار، شاہد غوری، عمران غوری اور اسد چوہدری چوہدری فیاض ہدایت علی زاہد حسین انجم چوہدری ہارون الرشید سمیت وائٹل گروپ کے متعدد کارکنان بھی شریک ہوئے۔