12

بہاولنگر () میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 9 ہزار سے زائد ایکسپائرڈ ڈیری کریم پیکٹس قبضے میں لیکر یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ ایکسپائری ڈیٹ

بہاولنگر () میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 9 ہزار سے زائد ایکسپائرڈ ڈیری کریم پیکٹس قبضے میں لیکر یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ ایکسپائری ڈیٹ ٹیمپر کرکے مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی تھی۔ جبکہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 یونٹس کی پروڈکشن بند کر دی گئ۔ ایک لاکھ 10 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گۓ۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ ون نے ٹیموں کے ہمراہ صحت دشمن عناصر کیخلاف دبنگ کارروائیاں کئیں۔ ٹیم نے جالواہ روڈ پر واقع رائس ملز پرخفیہ اطلاع پر کاروائی کی۔ جہاں سے 9 ہزار سے زائد ٹیمپر شدہ میلک کریم کے پیکٹ قبضے میں لیکر مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ جبکہ دودھ کے سیمپلز فیل ہونے پر 2 ملک کولیکشن سنٹرز کی پروڈکشن بند کرکے ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ بلدیہ روڈ پر واقع مشہور ریسٹورنٹ کو کھلے مصالحے اور نان ٹریسیبل گوشت کے استعمال پر 70 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ شہریوں تک ملاوٹ سے پاک خوراک پہچانے کے لیے بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں