سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)عالمی یومِ ماحولیات کے حوالے سے ریڈیو پاکستان سرگودھا کے ایف ایم 101 کے مقبول پروگرام “شاہین سرگودھا” میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز اور عوام میں شعور و آگاہی کو فروغ دینا تھا۔پروگرام میں ڈاکٹر سید ہارون علی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبۂ ارضی علوم میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور سنٹرل ریسرچ لیب سمیت انٹر ڈسپلنری ریسرچ سینٹر فار ون ہیلتھ سے بھی وابستہ ہیں۔ وہ ماحولیات، آبی وسائل، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے موضوعات پر تحقیقی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس موقع پر محمد رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظِ ماحولیات سرگودھا نے بھی بطور مہمان شرکت کی۔ انہوں نے ماحولیاتی قوانین، آلودگی کے تدارک اور ماحول کے تحفظ کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
پروگرام کے دوران عالمی یومِ ماحولیات کی اہمیت، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، سرگودھا ریجن کو درپیش ماحولیاتی مسائل، زیرِ زمین پانی کی صورتحال، آبی وسائل کے تحفظ، شجرکاری کی ضرورت، فضائی آلودگی اور انسانی صحت پر اس کے اثرات، پلاسٹک آلودگی کے سدباب، زرعی علاقوں پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مہمانوں نے اس امر پر زور دیا کہ ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہر فرد اپنی روزمرہ زندگی میں معمولی مگر مثبت تبدیلیاں لا کر ماحول کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ پروگرام میں قدرتی آفات سے نمٹنے، کمیونٹی ریزیلینس اور پائیدار ترقی کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی۔
مہمانوں نے ماحولیات اور عوامی مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قومی ادارہ عوامی آگاہی اور مثبت سماجی رویوں کے فروغ میں اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔
پروگرام کے میزبان سبطین بلوچ تھے، جبکہ محمد جمشید قادری نے بطور پروڈیوسر فرائض انجام دیے۔ پروگرام کی ایگزیکٹو پروڈیوسر فریحہ کنول تھیں، جبکہ انجینئرنگ معاونت رانا قیصر وقاص نے فراہم کی۔ اس خصوصی نشریات کو سامعین کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور ماحولیاتی آگاہی کے فروغ کے لیے اسے ایک مثبت اور مؤثر کاوش قرار دیا گیا۔
ہارون اباد (حافظ ثاقب سے) 10محرم الحرام یوم عاشور کاجلوس مرکزی امام بارگاہ
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)کرکٹر ناظر حسین الکویت پمپ والے کی والدہ ماجدہ انتقال کر
واقعۂ کربلا عراق کے شہر کربلا میں 10 محرم 61 ہجری کو پیش آیا، جسے عیسوی تاریخ کے حساب سے
*کراچی: موسمیات میں حملے اور فائرنگ کے باعث رینجرز، پولیس اور ایمبولینسز کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔*
*کراچی کا رہائشی موبائل ڈیلر بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق*