وہاڑی( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عدالت عالیہ کے حکم پر بلدیہ کی 6دکانوں پر کرایہ کے تعین کے حوالے سے پٹیشنر کی سماعت کی گئی جس کے بعد اجلاس میں
وہاڑی( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عدالت عالیہ کے حکم پر بلدیہ کی 6دکانوں پر کرایہ کے تعین کے حوالے سے پٹیشنر کی سماعت کی گئی جس کے بعد اجلاس میں بلدیہ کی دکانوں کے کرایہ کے تعین کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بلدیہ کی دکانوں کی نیلامی کیلئے تعین کرایہ مارکیٹ ویلیو سے بھی کم ہے اور ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کی طرف سے پہلے سے طے شدہ کرایہ بارے منٹس بنا کر عدالت عالیہ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ بلدیہ کی دکانوں کی نیلامی کیلئے کرایہ تعین ریاست اور تاجروں کے مفاد کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے نیلامی کیلئے تعین کرایہ مارکیٹ ویلیو سے کم ہے اس لئے بلدیہ دکانوں کے کرایہ دار ریاست کے مفاد کا بھی خیال رکھیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری، جنرل اسسٹنٹ ریونیو شاہد نواب،ای ٹی او رائے بشیر احمد کھرل، چیف آفیسر بلدیہ علی احمد صابر اور دیگر افسران موجود تھے