خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی پی او خوشاب کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے غریب کالونی اور راجہ چوک جوہرآباد میں جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات اور دیگر ضروری سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ افسران نے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او خوشاب نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزاداران کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور جلوسوں کی پرامن گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]