وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے روڈ سیفٹی وژن کے تحت وہاڑی میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس کے باہمی اشتراک سے رکشہ
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے روڈ سیفٹی وژن کے تحت وہاڑی میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس کے باہمی اشتراک سے رکشہ ڈرائیورزکیلئے لائسنس کے اجراءکی خصوصی مہم کا آج 29 ستمبر بروز اتوار سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ تھانہ صدر میں سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور کی سرپرستی میں ہر اتواررکشہ ڈرائیورز کو لائسنس کے اجراءکیلئے مدعو کیا جائے گا۔ آج 25 رکشہ ڈرائیورز لائسنس بنوانے کیلئے تشریف لائے۔سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ہر رکشہ ڈرائیور کو لائسنس کی فراہمی کویقینی بنانا ہے۔جس سے روڈسیفٹی اورایکسیڈینٹس میں خاطرخواہ کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے رکشہ ڈرائیورز کو اپنی دھیاڑی کو ضائع کرنے کے علاوہ مختلف مراحل سے گزر کر لائسنس بنواناپڑتا تھا۔ اس جھنجھٹ کے باعث بہت سے رکشہ ڈرائیورزنے لائسنس نہ بنوائے ہیں اور اب ہر اتوار ون ونڈو آپریشن کے تحت لائسنس کا اجراءکیا جائے گا۔انہوں نے حکومت کے اس انیشیٹو کو انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے رکشہ ڈرائیورز کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے لائسنس بنوانے کی ضرورت پرزوردیا۔