ساہیوال تھانہ فتح شیر اور تھانہ فرید فرید ٹاؤن کی حدود گڑوی والے پل کے قریب قحبہ خانوں کی سرپرست آسیہ عرف بندی ساجد عرف گگی حسن عرف بھالو ساہیوال بھر میں تاجر برادری شریف شہریوں اور سادہ لوح عوام کو ہنی ٹریپ کر کے بلیک میل کرنے میں مصروف
ساہیوال تھانہ فتح شیر اور تھانہ فرید فرید ٹاؤن کی حدود گڑوی والے پل کے قریب قحبہ خانوں کی سرپرست آسیہ عرف بندی ساجد عرف گگی حسن عرف بھالو ساہیوال بھر میں تاجر برادری شریف شہریوں اور سادہ لوح عوام کو ہنی ٹریپ کر کے بلیک میل کرنے میں مصروف
ساہیوال تھانہ فتح شیر کی حدود میں بد نام زمانہ بلیک میلر قحبہ خانوں کی نائکہ آسیہ عرف بندی اور اس کے دیگر گینگ کے کارندوں نے مشہور و معروف تاجر اجمیری چکن سپلائی کے مالک آصف پر جھوٹا مقدمہ درج کروا کہ بلیک میل کرنا شروع کر دیا تاجر برادری سراپا احتجاج ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ساہیوال)سے تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شیر کی حدود گڑوی والے پل کے رہائشی ڈکیت گینگ کے سرغنہ ساجد عرف گگی حسن عرف بھالو ڈکیت اور ان کی سگی بہن قحبہ خانوں کی نائکہ آسیہ عرف بندی ساہیوال پولیس کے لیے بڑا چیلنج شریف شہریوں تاجروں اور سادہ لوح لوگوں کو لڑکیوں کا جھانسہ دے کر عوام الناس پر جھوٹے مقدمات درج کروانے اور لاکھوں روپے کا چونا لگانے میں مصروف عمل روازنہ کی بنیاد بد نام زمانہ بلیک میلر گینگ ساہیوال بھر کے تاجروں کو بلیک میل کرنے میں مصروف عمل ہے اگر بات کی جائے طریقہ واردات کی تو آسیہ عرف بندی جو کہ متعدد لڑکیوں کو استعمال کر کے تاجر برادری اور شریف شہریوں کو اپنے جھانسے میں لا کر بلیک میل کرتی بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی بلیک میلنگ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جھوٹا اور بے بنیاد زنا کا میڈیکل کروا کے تھانہ میں جھوٹا مقدمہ درج کروایا جاتا ہے اور اس کے عوض لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں گزشتہ روز قبل بھی ساجد عرف گگی ڈکیت کو مدعی بنا کر ساہیوال کے ایک شریف تاجر پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا جس پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کو تاجر برادری کی جانب سے درخواست گزاری گئی جس پر تھانہ فتح شیر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ کو جھوٹا اور بے بنیاد ثابت کرتے ہوئے فوری مقدمہ خارج کرنے کی یقین دہانی کروائی تاجر برادری کی جانب سے اس ڈکیت اور بلیک میلر گینگ کے خلاف درخواست آئی جی پنجاب ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے عوام الناس سے گزارش ہے اگر آپ بھی اس ڈکیت گینگ کے ہاتھوں بلیک ہو رہے ہیں تو بلا خوف متعلقہ تھانے میں درخواست دیں اور اس ہنی ٹریپ گینگ کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں ساہیوال پولیس کا ساتھ دیں عوام الناس نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور آر پی او ساہیوال ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد سے فوری طور پر اس ڈکیت گینگ اور ہنی ٹریپ گینگ کے کارندوں کو نائکہ سمیت گرفتار کرنے اور کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے