8

ٹھٹھہ: ڈ ر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے ضلع بھر میں بغیر اجازت اور غیر قانونی طور پر چار دیواروں کی

ٹھٹھہ: ڈ ر
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے ضلع بھر میں بغیر اجازت اور غیر قانونی طور پر چار دیواروں کی تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک باقاعدہ سرکولر جاری کیا گیا ہے۔
جاری کردہ سرکولر کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں متعلقہ اداروں سے پیشگی اجازت اور این او سی حاصل کیے بغیر چار دیواروں کی تعمیر کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں، جو کہ قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔
سرکولر میں کہا گیا ہے کہ ایسی غیر مجاز تعمیرات سے امن و امان کی صورتحال، تجاوزات اور ملکیت و قبضے سے متعلق تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی فرد، ادارہ، ہاؤسنگ اسکیم یا تنظیم متعلقہ محکموں سے پیشگی منظوری اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ضلع ٹھٹھہ کی حدود میں کسی قسم کی چار دیواری تعمیر نہیں کرے گی۔
اس ضمن میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکاران، ٹاؤن آفیسرز اور دیگر متعلقہ حکام کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ غیر قانونی یا غیر مجاز این او سی اور اجازت ناموں کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاران کی جانب سے جاری ہونے والی این او سیز کو غیر قانونی سمجھا جائے گا، جب تک کہ ان کی تصدیق ڈپٹی کمشنر آفس اور دیگر متعلقہ اداروں سے نہ کی جائے۔
سرکولر کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور متعلقہ ادارے عملدرآمد کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں