October 26, 2026

بہاولنگر سے ہمارے بیورو چیف حافظ ثاقب محمود کی رپورٹ کے مطابق خانقاہ رحیمیہ جامعہ سعد بن ابی وقاص دین پور شریف کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا

IMG-20240929-WA0048

بہاولنگر سے ہمارے بیورو چیف حافظ ثاقب محمود کی رپورٹ کے مطابق خانقاہ رحیمیہ جامعہ سعد بن ابی وقاص دین پور شریف کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی محمد امداد اللہ مکی صاحب نے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری عتیق الرحمن صاحب نے حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معروف نعت خواں۔ بھائی محمد جعفر نے پڑھی تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے مختلف علماء کرام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا خواجہ ناصر الدین خاکوانی صاحب نے سیرتِ نبوی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیاتِ طیبہ پر عمل کر کے ہی مشکلات سے نکلا جا سکتا ہے اسکے علاوہ ملک بھر سے علماء کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی پروگرام کے انتظامات صاحب زادہ محمد سعد الرحمن۔سکندرحیات۔سعد چاند۔امتیاز واہلہ۔ظفر اقبال شاکر ۔عبدالطیف محمدی۔چوھدری محمد ھاشم ۔کفائت اللّٰہ۔ طارق بزمی ۔ الیاس قادری ۔محمد عمران۔ علی احمد۔خالد فاروق۔ محمد یوسف ۔ماسٹر عبد القدیر عکاشہ ثاقب ۔حذیفہ ثاقب ۔اور دیگر نے احسن طریقے سے انجام دیے پروگرام کے اختتام پر ملک پاکستان اور امت مسلمہ کے حق میں دعا کی گئی اور دور دراز سے آئے ہوئے مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا