وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے دیہی مرکز صحت ٹبہ سلطان پور کا دورہ کیا انہوں نے دیہی مرکز صحت میں جاری ریویمپنگ کے کام کا جائزہ لیا
وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے دیہی مرکز صحت ٹبہ سلطان پور کا دورہ کیا انہوں نے دیہی مرکز صحت میں جاری ریویمپنگ کے کام کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے بنیادی و دیہی مراکز صحت کی ریویمپنگ کا کام جاری ہے جس سے عوام کو بہترین اور اعلیٰ معیار کا علاج معالجہ میسر آئے گا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریویمپنگ کے کام میں معیار اور شفافیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور مقررہ مدت میں ہسپتال کی ریویمپنگ کا کام مکمل ہونا چاہیے ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز صحت میں علاج معالجہ کی سہولیات ،صفائی ستھرائی ،ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا اور عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر میلسی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ایکسین بلڈنگ نذر عباس بخاری اور دیگر افسران موجود تھے