63

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ڈی او پرویز عالم کھوسو اور سب

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ڈی او پرویز عالم کھوسو اور سب انجینئر پبلک ہیلتھ ذوالقرنین حیدر نے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت کے ساتھ ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ کی جس میں شہر میں جاری اور منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں، پانی کی نکاسی اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سندھ حکومت بالخصوص صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو اور صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری کی ہدایت پر منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت نے مختلف علاقوں خصوصاً مورو روڈ، گھاڑو پیر روڈ، نواب شاہ روڈ، گٹروں اور منظور شدہ ڈسپوزل سکیم میں جاری کاموں اور باقی ماندہ علاقوں کی نشاندہی کی جہاں مزید ترقیاتی کام اور ضروری بہتری جلد لائی جائے گی۔اس موقع پر ایس ڈی او پرویز عالم کھوسو اور سب انجینئر ذوالقرنین حیدر نے چیئرمین کو یقین دلایا کہ شہر کی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے منظور کیے گئے تمام پراجیکٹس کو بہتر حکمت عملی کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے گا جبکہ چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت نے کہا کہ شہر کے باسیوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہر کی ترقی کے لیے ان کی بھرپور کوششیں سرفہرست ہیں۔ اس موقع پر ٹاؤن آفیسر ٹاؤن کمیٹی دوڑ لائق حسین زرداری، کونسلر غلام حسین دیناری، کونسلر غلام سرور شیخ، ہیڈ آف انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ٹاؤن کمیٹی دوڑ آصف فرحان خانزادہ بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں