16

سکھر(بیورورپورٹ)تھانہ جانگھڑو کی حدود میں روڈ ایکسیڈنٹ واقعہ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، ترجمان

سکھر(بیورورپورٹ)تھانہ جانگھڑو کی حدود میں روڈ ایکسیڈنٹ واقعہ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ جانگھڑو کی حدود قومی شاہراہ ریلوے برج کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان افسوسناک روڈ حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی،جاں بحق افراد کی شناخت عرض محمد جاگیرانی اور ولی ڈنو جاگیرانی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی خاتون کی شناخت نذیرا بھارو کے نام سے ہوئی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی جانگھڑو پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں جاں بحق افراد کی نعشیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اسپتال منتقل کیں، جبکہ زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،دوسری جانب خواتین کے ورثاءکی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد نے خواتین کو گھر سے زبردستی اٹھا کر لے گئے تھے،پولیس اس واقعے کے متعلق تمام پہلوو¿ں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے، جبکہ مزید تفتیش اور شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں