سکھر(بیورورپورٹ)سانحہ بارہ مئی کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سیشن کورٹ کی وکلاءبرادری کی بڑی تعداد نے وکلاءرہنما سردار قربان کلوڑ ، ایڈوکیٹ ظہیر بابر ، سکندر جونیجو و دیگر کی قیادت میں بار کونسل کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور وکلاءبرادری کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے بازی ، وکلا برادری کا کہنا تھا کہ 12 مئی صرف ایک تاریخ نہیں پاکستان کی عدالتی و جمہوری تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جس کے زخم آج بھی تازہ ہیں،وکلاءکا یہ احتجاج انصاف، عوامی حقوق اور شہداءکی قربانیوں سے وفاداری کی علامت بن گیا،وکلاءبرادری نے سانحہ 12 مئی کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]