ٹھٹہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کی زیر صدارت ایس ایس پی ٹھٹہ کے ہمراہ ضلع ٹھٹہ کے تمام پولیس افسران، ہیڈ آف برانچز کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم میٹنگ کا انعقاد.
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کی زیر صدارت ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد امیر سدوزئی کے ہمراہ تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارجز پولیس پوسٹز، انچارج سی آئی اے ٹھٹہ، انچارج 15 مددگار بیس ٹھٹہ اور ہیڈ آف براچز کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے آئی جی پی سندھ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، نارکوٹکس ڈیلرز، آئیس / کرسٹل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور دیگر منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
آئی جی پی سندھ کی جانب سے موصول ہونے والی انفارمیشن رپورٹس اور اس حوالے سے کی گئی قانونی کارروائیاں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے، منشیات فروش ملزمان اور ایکٹو کرمنلز کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گٹکا و منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے اڈوں پر کریک ڈائون کیا تمام ایس ڈی پی اوز ایکٹو کرمنلز کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی خود سربراہی کرینگے۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے سختی سے ہدایات جاری کی کہ اگر کوئی بھی پولیس افسر یا اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباشی دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے
بعد ازاں ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم (ایف سٹیز پراجیکٹ) کا جائزہ لیا اور وہاں موجود عملے سے معلومات حاصل کی ۔