19

سکھر(بیورورپورٹ) پاکستان ریلوے پریم یونین( سی بی اے ) کے مرکزی سیکرٹری خیر محمد تنیو نے کہا ہے

سکھر(بیورورپورٹ) پاکستان ریلوے پریم یونین( سی بی اے ) کے مرکزی سیکرٹری خیر محمد تنیو نے کہا ہے کہ حکومت وقت اگر مالی سال 2026-27 کا بجٹ میں تمام وفاقی ملازمین اور پاکستان ریلوے ملازمین کو ریلیف نہیں دیا توں پاکستان ریلوے پریم یونین سراپا احتجاج ہوگی اور پارلامنٹ کے سامنے پر امن احتجاج کا رخ کریگی، پاکستان ریلوے پریم یونین( سی بی اے ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیواپنے بیان میں مزید کہا آئی روز حکومت وقت غریب عوام پر پٹرول بم گرا رہیں ہے مہنگائی کا جن مزدورں کے گردن پر پہچ گیا ہے اور تنخواہ دار تبقا خاص طور چھوٹی ملازمین اس مہنگائی میں ڈپریشر کے مریض ہوگئی ہے اب مالی سال کے بجٹ میں کوئی ھیر پہر نہیں چلے گی مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، روزمرہ اشیاءکی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، مگر افسوس کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا کوئی واضح ارادہ نظر نہیں آتا،آخر کب تک ملازمین بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ اسی محدود آمدن میں برداشت کرتے رہیں گے؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتِ وقت کو چاہیے کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر تنخواہوں میں معقول اضافہ کرے تاکہ ملازمین بھی باعزت طریقے سے اپنی زندگی گزار سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں