سکھر(بیورورپورٹ)انجمن اتحاد عباسیہ سٹی سکر کے صدر عبدالحمید عباسی کی قیادت میں مشن روڈ کرسچن کالونی مریم پلازہ کے قریب رہائش پذیر عیسائی برادری ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت کا شکار، علاقہ مکین پریشان ہو کر سڑکوں پر نکل آئے، پانی کی مسلسل بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاجی دھرنا دے کر متعلقہ اداروں کے خلاف سخت نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گزر جانے کے باوجود پینے کے پانی کی فراہمی بحال نہیں کی گئی، جس کے باعث خواتین، بچے اور بزرگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی،احتجاج کے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور مستقل حل فراہم کرنے کی اپیل بھی کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]