257

عزم استحکام آپریشن کی ہر پاکستانی حمایت کرتا ہے، کیپٹن عاصم ملک اسلام آباد(بیورورپورٹ) سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے

عزم استحکام آپریشن کی ہر پاکستانی حمایت کرتا ہے، کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد(بیورورپورٹ) سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ عزم استحکام آپریشن سے ملک کی سیکیورٹی یقینی بنائی جاسکے گی اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا، پاکستان کا ہر مہذب، پرامن اور محب وطن شہری اس آپریشن کی نہ صرف مکمل حمایت کرتا ہے بلکہ وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر سے اپیل کرتا ہے کہ اس آپریشن کو انٹیلیجنس بنیادوں پر ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف موثر طریقے سے سرانجام دیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری ملک دشمن عناصر کی دہشت گردانہ کاروائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عزم استحکام آپریشن کو کامیاب بنایا جائے، میں وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ عزم استحکام آپریشن کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں چھپے ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کو چن چن کر نشانہ بنائے تاکہ پاکستان کی خوشحالی اور امن پر ناپاک وار کرنے والے ان دہشتگردوں سے پاکستان کو پاک کیا جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں