سکھر(. )پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندروانی نے سکھر کے گردوارہ میں واقع مندر کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر ہندو پنچایت سکھر ضلع کے صدر مکھی ایشور لال مکھیجا، اقلیتی ونگ سکھر کے جنرل سیکرٹری راج کمار وادھوانی اور دیگر رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے اقلیتی برادری کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اپنے خطاب میں چند سندروانی نے کہا کہ سندھ کی اقلیتوں کے مسائل ان کے اپنے مسائل ہیں اور حکومت ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سکھر ہندو برادری کے لیے ایک تاریخی اہمیت کا حامل مقام ہے، جہاں سے محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام ملتا ہے۔ “ہم امن پسند لوگ ہیں اور سندھ کی دھرتی ہمیشہ رواداری اور ہم آہنگی کی مثال رہی ہے،” انہوں نے کہا۔اس موقع پر پنچایت کے نمائندوں نے اپنے مسائل پیش کیے، جس پر صوبائی وزیر نے 2 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا تاکہ برادری کی فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت کے کاموں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکھر آ کر بے حد خوشی ہوئی، یہاں کے لوگوں کی محبت اور خلوص قابلِ ستائش ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]