3

سکھر پولیس کی اہم و کامیاب کارروائی، آئی آر لسٹڈ بدنام زمانہ منشیات ڈیلر گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

سکھر پولیس کی اہم و کامیاب کارروائی، آئی آر لسٹڈ بدنام زمانہ منشیات ڈیلر گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف دے ہوئے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سائٹ ایریا نے حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئی آر میں نامزد بدنام زمانہ منشیات سپلائر ڈیلر ریاض کوسو کو منشیات چرس سمیت گرفتار کر لیاگرفتار ملزم کے قبضے سے 2850 گرام چرس کو برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات کی فروخت اور ترسیل میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے FIR نمبر 93/2026 زیر دفعات 9(3)C سی این ایس ایکٹ تھانہ سائٹ ایریا میں درج کر لیا گیا۔جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس پارٹی کی بہترین کاروائی پہ ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کے لیے شاباشی کا پیغام دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں