سکھر (. ) پاکستان زندہ باد پیپلز آرگنائزیشن کے چیئرمین معروف سماجی رہنما عبدالمجید پٹھان نے کہا ہے کہ علم،تعلیم اور ہنر کے ذریعے ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں وہ گزشتہ روز نیو لک ایس پی اے انسٹیٹیوٹ سکھر کے ڈائریکٹر غیاث الدین قادری سے فون پر گفتگو کررہے تھے ۔ غیاث الدین قادری نے عبدالمجید پٹھان کو نیو لک ایس پی اے انسٹیٹٰوٹ کے قیام کے مقاصد ، فنی و ہنری تعلیم دینے سے متعلق آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں فنی و ہنری تعلیم کی اہمیت افادیت اور ضرورت بڑھ چکی ہے گورنمنٹ کے تمام گرلز انسٹیٹیوٹ میں صبح کے وقت تعلیم دی جاتی ہے شام کے وقت کا یہ نیو لک ایس پی اے انسٹیٹیوٹ طالبات کےلئے علم تعلیم فن و ہنر سیکھنے کا ایک نادر موقع ہے سکھر شہر کے وسط میں قائم یہ نیا انسٹیٹیوٹ خواتین کو خود مختار و برسر روزگار بنانے کےلئے سود مند ثابت ہوگا عبدالمجید پٹھان نے نیو لک ایس پی اے انسٹیٹیوٹ میں داخلوں کے آغاز پر ڈائریکٹر غیاث الدین قادری کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا عبدالمجید پٹھان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کا یہ پہلا گورنمنٹ سے رجسٹرڈ شدہ ایک اچھا تعلیمی ادارہ ہے اس کے قیام سے سکھر اور گردونواح کی بچیوں کو ہنر سکھائے جائیں گے اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ بیوٹیشن کورسز، فیشن ڈیزائننگ، ڈریس میکنگ، لڑکیوں کے پسندیدہ شعبے ہیں ان داخلوں کا سلسلہ خوش آئند ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]