مولانا محمد ادریس کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ اختیار ولی خان
انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس فورا واقعہ کی تحقیقات کریں۔کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعظم پاکستان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا کہ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ یقینا یہ امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس سے مطالبہ کیا کہ فورا واقعہ کی تحقیقات کریں اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر باقی نہ رہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔امین