6

پولیس ویلفیئر فنڈ سے مستحق اہلکاروں میں مالی امداد کے چیکس تقسیم۔

پولیس ویلفیئر فنڈ سے مستحق اہلکاروں میں مالی امداد کے چیکس تقسیم۔

پولیس اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، اور ان کی فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ

بونیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ نے پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور شدہ کراس چیکس اپنے ہی ہاتھوں سے مستحق پولیس اہلکاروں میں تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ پولیس اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، اور ان کی فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل شفاف اور منصفانہ طریقے سے بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ اہلکاروں کو ان کا جائز حق بلا تاخیر فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حوصلہ افزا اقدامات پولیس فورس کا مورال بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں