24

محنت کش کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ارباب اورنگزیب کاسی

محنت کش کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ارباب اورنگزیب کاسی

مزدوروں کی محرومیوں کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا یوم مزدور پر پیغام

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارباب اورنگزیب خان کاسی نے کہا کہ محنت کش کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ محنت کش کے پسینے سے ہی ترقی کی داستانیں رقم ہوتی ہیں انہوں نے کہا ملک کی ترقی میں محنت کشوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی اصل طاقت اس کے محنت کشوں کے وقار میں پوشیدہ ہے جو قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کی قربانی زندگی کو رواں دواں رکھتی ہے، ورکرز اور ہنرمند افراد اندرون و بیرون ملک ہماری قابلیت، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے عکاس ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارباب اورنگزیب خان کاسی نے یوم مزدور کے موقع پر گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی زرمبادلہ کی صورت میں ملک کے معاشی استحکام میں کردار ادا کرتے ہیں جو قابل تعریف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں