21

محنت کش کے پسینے سے ہی ترقی کی داستانیں رقم ہوتی ہیں۔وزیر داخلہ

محنت کش کے پسینے سے ہی ترقی کی داستانیں رقم ہوتی ہیں۔وزیر داخلہ

محنت کشوں کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے۔ محسن نقوی کا یوم مزدور کے موقع پر پیغام

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ محنت کشوں کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ محنت کش کے پسینے سے ہی ترقی کی داستانیں رقم ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔یہ دن ان ہاتھوں کی عظمت کا اعتراف ہے جو خاموشی سے معیشت کو استحکام بخشتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزدور صرف ایک فرد نہیں بلکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا اصل ستون ہے، جس کے بغیر خوشحالی کا خواب ادھورا رہتا ہے۔ دین اسلام میں محنت کو ایک عبادت اور محنت کش کو قابلِ احترام قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان بھی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، مناسب اجرت اور بہتر کام کے ماحول کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔محنت کشوں کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے۔یہ دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے اور ان کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا مزدوروں کی محنت ہی قوموں کی اصل طاقت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں