پاکستان میں بجلی فوری سستی کی جائے امیر جماعت اسلامی ولید ناصر چوہدری
حکومت الیکشن کمپین کے دوران کیے گئے وعدے پورے کرے نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک
بہاؤلنگر(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے عہدے داران کارکنان نے بجلی مہنگی ہو نے کے خلاف احتجاج کیا اور ریلی نکالی ریلی کے شرکا ولید ناصر چوہدری صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر عامر یعقوب نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک۔ارسلان خان خاکوانی عرفان اللہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بجلی اتنی مہنگی کردی گئی ہے کہ غریب عوام کا چینا محال کردیا گیا ہے دن بدن بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں غریب کی زندگی کو اجیرن بنا رہی ہیں ۔ بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے جس کی وجہ سے مزدور طبقہ اور غریب دیہاڑی دار لوگ خصوصاً سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے اور آئے روز بجلی کی قیمتیں بھی بڑھائی جارہی ہے اور ٹیکسز کے اضافے بھی جاری ہیں ۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ کب تک عوام پر یہ ظلم جاری رکھا جائے گا ۔ کیا اس ظلم و جبر کی کوئی انتہا ہے ؟ ۔