September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) آستانۂ عالیہ بابا سید طاہر حسین شاہؒ جوہرآباد کے سجادہ نشیں،

IMG-20260131-WA0257
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) آستانۂ عالیہ بابا سید طاہر حسین شاہؒ جوہرآباد کے سجادہ نشیں، معروف روحانی و مذہبی شخصیت حاجی ثناءاللہ ناز طاہری نے کہا ہے کہ اسلام کی سنہری اسلامی تعلیمات ہمارے کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آستانہ پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کےدوران کیا۔ ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت ایڈووکیٹ ملک زوار حسین کھارااور حاجی محمد اقبال حطار بھی اس موقع پر موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں محبت، رواداری، اخوت، صبر، خدمتِ خلق اور اصلاحِ نفس کا جامع پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے۔
حاجی ثناءاللہ ناز طاہری نے کہا کہ اسلام محض عبادات کا نام نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے، جو انسان کو اعلیٰ اخلاق، عدل و انصاف اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کے خطابات اور محافل میں نوجوان نسل کو خاص طور پر دین سے وابستہ رہنے، والدین کے احترام، سچائی، دیانت داری اور معاشرتی ذمہ داریوں کو نبھانے کی تلقین کی جاتی رہی ہے اور اب ہم بھی انہی تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آستانۂ عالیہ میں منعقد ہونے والی روحانی محافل میں دور دراز علاقوں سے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں اور بزرگان دین متین کی تعلیمات سے فیض یاب ہوتے ہیں۔ حاجی ثناءاللہ ناز طاہری کا کہنا تھا کہ معاشرے کی اصلاح اسی وقت ممکن ہے جب ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0