October 17, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت،ڈیوائس اور ایجنٹ مافیا مستحق خواتین کو لوٹنے میں مصروف،مستحق

IMG-20260129-WA0209

نوابشاہ(بیورورپورٹ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت،ڈیوائس اور ایجنٹ مافیا مستحق خواتین کو لوٹنے میں مصروف،مستحق خواتین کی امدادی رقم سے بڑے پیمانے پر کٹوٹی،تفصیلات کے مطابق ضلع شہید بینظیر آبادکے مختلف شہروں سکرنڈ،قاضی احمد،نوابشاہ،جام صاحب،سٹھ میل اور دوڑ شہر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ضلعی اور تحصیل آفس کے افسران،عملے اور پولیس کی مبینہ رشوت وصولی کے سبب ڈیوائس مافیا اور ایجنٹ مستحق خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،اور انکی رقم سے بڑے پیمانے پر کٹوٹی کی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی شہید بینظیر آبادکے افسران کی جانب سے ہر امدادی قسط شروع ہونے سے قبل ڈویوائس مالکان سے میٹنگ کرکے لین دین کے معاملات طے کئے جاتے ہیں،جبکہ پولیس کی جانب سے بھی بھتہ مقرر کیا جاتا ہے،بی آئی ایس پی کی امدادی رقم شروع ہوتے ہی ایجنٹ مافیا بھی سرگرم ہوجاتی ہے،ذرائع کے مطابق ڈیوائس مالکان کی جانب سے یومہ اجرت پر بھی ملازم رکھے جاتے ہیں،بی آئی ایس پی تحصیل دوڑ کی جانب سے ظہور کھوسو نامی نائب قاصد کوڈیوائس مالکان سے یومیہ بھتہ وصولی پر مقرر کیا گیا ہے،جبکہ یہ نائب قاصد تحصیل آفس میں اپنی اجاداری قائم کئے ہوئے ہے،ضلع شہید بینظیر آباد میں بی آئی ایس پی،پولیس اور ڈیوائس مافیا کا ایک ایسا مظبوط نیٹ ورک قائم ہے جس کے خلاف آج تک کوئی موثر کاروائی نہیں ہوئی ہے،اسی وجہ سے کھلے عام مستحق خواتین کی امدادی رقوم سے دو ہزار روپے تا تین ہزار روپے کٹوٹی کی جاتی ہے،اور کٹوٹی نہ کرانے والی خواتین کو قسط کی رقم بند کرانے کی دھمکی دی جاتی ہے،دوڑ شہر کے مختلف مقامات پر ڈیوائس مافیا سرگرم ہے،اور انکی کھلی لوٹ مار پر بھتہ وصولی کے سبب پولیس،بی آئی ایس پی،سی آئی اے،ایف آئی اے اور ضلعی اور مقامی انتظامیہ نے آنکھیں بندکررکھی ہیں،عوامی حلقوں نے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے