نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)خانزادہ ایم عثمان کو مرکزی انجمن خانزادہ کا تاحیات سرپرست اعلیٰ
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)خانزادہ ایم عثمان کو مرکزی انجمن خانزادہ کا تاحیات سرپرست اعلیٰ منتخب کرلیا۔ مرکزی صدر ایڈووکیٹ محمد ایوب خانزادہ کو خانزادہ ہاسٹل پر غیر قانونی قبضے کو ختم کرانے کے لیے قانونی چارہ جوھی لیگل کمیٹی کے ذریعے آراکینِ مجلس عاملہ نے متفقہ طور منظوری دے دی۔سابقہ کاروائی رپورٹ 8 جنوری کے فیصلے کی مرکزی مجلس عاملہ کے آراکین نے توثیق کردی۔ خانزادہ ایم طیب مرکزی سیکریٹری مالیات نے آمد و خرچ کا گوشوارہ پیش کیا جسے ہاؤس نے تمام اخراجات منظور کرلیے مرکزی انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس خانزادہ جماعت خانہ، سکرنڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ایڈووکیٹ محمد ایوب خانزادہ (قمبر علی خان، لاڑکانہ) نے کی۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک کی ایک آیت سے کیا گیا۔ اس کے بعد مرکزی جنرل سیکریٹری خانزادہ ایم عثمان نے خانزادہ ایم یونس آف کوٹری سینئر جوائنٹ سیکریٹری کو اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیے اور مورخہ 8 جنوری 2026 کی سابقہ کاروائی رپورٹ آراکین مجلس عاملہ کو پڑھ کر سنائی، جس پر تمام اراکینِ مجلس نے فرداً فرداً دستخط کرکے متفقہ طور پر توثیق کی۔اجلاس میں حاضرینِ مجلس نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکریٹری خانزادہ ایم عثمان آف نوشہروفیروز کو ان کی شاندار، مخلصانہ اور طویل خدمات کے اعتراف میں تاحیات سرپرستِ اعلیٰ مقرر کر دیا۔مرکزی سیکریٹری مالیات ایم طیب خانزادہ آف دولت پور نے آمد و اخراجات کا مکمل گوشوارہ پیش کیا، جسے تمام اراکینِ مجلس نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔اس موقع پر مرکزی جنرل سیکریٹری خانزادہ ایم عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان ایک غیر سیاسی، فلاحی اور سماجی تنظیم ہے جو برسوں سے برادری کے اتحاد، تعلیم، سماجی انصاف اور مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی سوچ کو فروغ دیا ہے اور سندھ بھر میں برانچوں کا قیام اسی سوچ کا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ انجمن کا اصل مقصد نوجوان نسل کو منظم کرنا، بزرگوں کا احترام، تعلیمی و سماجی شعور کو فروغ دینا اور خانزادہ برادری کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر متحد رکھنا ہے۔ انجمن نے ہمیشہ پرامن، شفاف اور جمہوری انداز میں انتخابات کا انعقاد کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔
خانزادہ ایم عثمان نے مزید کہا کہ عمر کے تقاضوں کے پیشِ نظر وہ اب مرکزی جنرل سیکریٹری کے عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتے، اس لیے وہ اپنی رضا و خوشی سے یہ عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس عہدے کے لیے نوید مراد خانزادہ کو موزوں، محنتی اور اہل قرار دیتے ہوئے نامزد کیا اور یقین ظاہر کیا کہ وہ انجمن کے مشن کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔مرکزی صدر ایڈووکیٹ محمد ایوب خانزادہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان برادری کے حقوق کے تحفظ، ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن قانونی اور آئینی راستہ اختیار کرے گی۔ انہوں نے خانزادہ ہاسٹل کے مسئلے پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے اب قانونی چارہ جوئی ناگزیر ہو چکی ہے۔اجلاس میں موجود تمام اراکینِ مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر مرکزی صدر کو غیر قانونی قبضہ اور ناجائز سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت دے دی۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان مستقبل میں بھی اتحاد، بھائی چارے، نظم و ضبط اور اجتماعی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے برادری کی خدمت جاری رکھے گی۔