October 18, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی اسپیشلائزڈ کمانڈوز ٹریننگ ناصری میں گریجویشن سرمنی

IMG-20260128-WA0133

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی اسپیشلائزڈ کمانڈوز ٹریننگ ناصری میں گریجویشن سرمنی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت ایس ایس پی ضلع شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے ناصری اسپیشلائزڈ کمانڈوز ٹریننگ سینٹر میں منعقدہ ایگلٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ گریجویشن تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ناصری اسپیشلائزڈ کمانڈوز ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر ایس ایس پی رخسار احمد کھوہار نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔تقریب کے دوران کمانڈر رخسار احمد کھوہار نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب شبیر احمد سیٹھار کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام جوانوں کو کامیاب تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں، بالخصوص فائرنگ، فزیکل ٹیسٹ اور مجموعی کارکردگی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں تعریفی اسناد (اپریسی ایشن سرٹیفکیٹس) تقسیم کیے۔خطاب کے دوران ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے کہا کہ محکمہ پولیس کے شہداء نے امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جوان اپنی پیشہ ورانہ تربیت کو عوام کی خدمت، قانون کی بالادستی اور جرائم کے خاتمے کے لیے استعمال کریں، نظم و ضبط، ایمانداری اور فرض شناسی کو اپنا شعار بنائیں اور محکمہ پولیس کی نیک نامی اور وقار کو مزید بلند کریں۔