October 19, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2026-01-25_173709

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 26 جنوری 2026 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨(1) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ جمعے یا آئندہ پیر کو ہوگا: محسن نقوی

🚨(2) وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی: محسن نقوی

🚨(3) ‘پاکستان بنگلادیش کو اکسارہاہے’، نائب صدر بی سی سی آئی بنگلادیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر پھٹ پڑے

🚨(4) کراچی؛ آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازہ کو سیل کرنے کا عمل شروع

🚨(5) سانحہ گل پلازہ، ناقابل شناخت شخص کا ڈی این اے موصول، اموات کی تعداد 74 ہوگئی

🚨(6) سانحہ گل پلازہ میں جل کر راکھ ہوئے 46 افراد کی تلاش معمہ بن گئی

🚨(7) ڈی این اے کے ذریعے 23 افراد کی شناخت مکمل، باقی 46 افراد کی باقیات کے سیمپلز ناقابل شناخت ہیں

🚨(8) سانحہ گل پلازہ: وزیراعلیٰ کا 2 ماہ میں متاثرین کو دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

🚨(9) گل پلازہ کی بیسمنٹ میں آنے جانے والے راستے بند اور تالے لگے ہوئے پائے گئے

🚨(10) سانحہ گل پلازہ: پہلی منزل پر جانے والے راستے تالے لگا کر بند کردیے گئے تھے، شواہد اعلیٰ حکام کو بھیج دیے گئے

🚨(11) گل پلازہ کی عمارت میں ریسکیو اور سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو گرانے کا فیصلہ

🚨(12) سانحہ گل پلازہ میں اب تک 73 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں سے 23 افراد کی شناخت مکمل کرلی گئی

🚨(13) لاپتہ افراد کی فہرست میں 13 ایسے نام شامل ہیں جن کے ورثا نے تاحال ڈی این اے سیمپل فراہم نہیں کیے، حکام

🚨(14) سانحہ گل پلازہ؛ بیٹے کی لاش نہیں تو باقیات دے دیں تسلی ہو جائیگی، عارف کے والد کی اپیل

🚨(15) ایمان مزاری کی گرفتاری کیخلاف سول سوسائٹی کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، سڑکیں بند، ٹریفک جام

🚨(16) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اسلام آباد میں وکلا کی ہڑتال و احتجاجی ریلی

🚨(17) کوٹ ادو: شوگر مل کے رہائشی کیمپس میں آگ لگنے سے دو مزدور جاں بحق

🚨(18) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر

🚨(19) اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ، شرح سود 10.5 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی، اسٹیٹ بینک

🚨(20) وفاقی کابینہ کمیٹی نے بیورو کریسی اور ججوں کی دہری شہریت ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

🚨(21) ایمان مزاری اور شوہر کی سزا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا عندیہ

🚨(22) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کی ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات، سزا پر شدید مذمت اور مکمل یکجہتی کا اظہار

🚨(23) جے یو آئی کا 8 فروری 2024 کے متنازع اور بدترین دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ

🚨(24) غصہ آیا تو 16 سالہ لڑکی سے شادی کروں گا، رہنما جے یو آئی حافظ حمداللہ

🚨(25) مذاکرات کی پہلی شرط عمران خان سے ملاقات اور مشاورت ہی ہے: اسد قیصر

🚨(26) وادی تیراہ میں 4 روزہ ریسکیو آپریشن مکمل، مین روڈ آمدورفت کیلئے بحال

🚨(27) بھارت: مغربی بنگال میں نِپاہ وائرس پھیل گیا، 100 افراد قرنطینہ، ہائی الرٹ جاری

🚨(28) پنجاب میں مستحق افراد کو نگہبان کارڈ دینے کا فیصلہ، 47 ارب کا رمضان ریلیف پیکیج

🚨(29) مستحق افراد کے لیے نگہبان کارڈز کے ساتھ ساتھ نگہبان دسترخوان اور سہولت بازار بھی قائم کیے جائیں گے

🚨(30) بھارت میں بابا بُلھے شاہ کی 100 سالہ قدیم درگاہ پر ہندوتوا کے غنڈوں کا حملہ

🚨(31) مری، بٹگرام سمیت دیگر مقامات پر برفانی طوفان کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری

🚨(32) وزیراعظم کی جیم اسٹون سینٹر کو اگست 2027 تک مکمل کرنے کی ہدایت

🚨(33) راولپنڈی؛ اولاد نرینہ کے معاملے میں حسد، 10 دن کے نومولود کو قتــل کرنے والی تائی گرفتار

🚨(34) آپ ایمان مزاری اور ہادی علی کو وکیل سمجھتے ہیں؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وکیل سے استفسار

🚨(35) روضہ رسول ﷺ پر پاکستانی عوام کیجانب سے حاضری کیلئے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوایا جائے، مذہبی امور کمیٹی

🚨(36) مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر کا اپنی نازیبا لیک ویڈیو پر ردعمل وائرل، ویڈیو کو ڈیپ فیک قرار دیتے ہوئے سی سی ڈی سے کارروائی کا مطالبہ

🚨(37) کراچی: کورنگی اور لانڈھی کے مکینوں کے لیے بڑی خوشخبری، سندھ حکومت نے نیا پل تعمیر کردیا

🚨(38) 10 ہزار 900 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 5 لاکھ 32 ہزار 66 روپے کا ہوگیا

🚨(39) لاہور: ریلوے پولیس نے گھر سے بھاگے 658 لڑکے،لڑکیوں کو پکڑ کر ورثا کے حوالے کر دیا

🚨(40) رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع

🚨(41) کراچی؛ کورنگی میں 5 ملزمان کی گھر میں ڈکیتی، کروڑوں مالیت کا سونا لوٹ کر فرار

🚨(42) پشاور: حالیہ شدید برفباری میں پھنسے 3 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

🚨(43) آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع

🚨(44) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے شرقپور میں تحصیل کورٹس کا افتتاح کردیا

🚨(45) ایبٹ آباد میں 5 روز گزرنے کے بعد بھی رابطہ سڑکیں بحال نہ ہو سکیں

🚨(46) دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

🚨(47) لاہور: گھر میں آگ لگنے سے خاتون جھلس کر جاں بحق

🚨(48) جب بھی کوئی مشکل پیش آئے تو اللہ سے رجوع کرتی ہوں، پاکستانی اداکارہ مہوش حیات

🚨(49) کراچی: لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

🚨(50) کراچی: گلشنِ حدید میں ایک شہزور ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پالیا گیا

🚨(51) بنوں: پولیس موبائل پردہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

🚨(52) امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت : امریکا کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے

🚨(53) اب حد ہوگئی؛ امریکا کے مزید احکامات نہیں مان سکتے؛ عبوری صدر وینزویلا

🚨(54) امریکا میں شدید برفانی طوفان کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک، 19 ہزار پروازیں منسوخ

🚨(55) امریکی یونیورسٹی نے ایر_انی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی بیٹی کو برطرف کر دیا