October 18, 2026

امریکی بحری بیڑہ آبنائے ہرمز پہچنے پر ایرانی بحریہ نے تاریخی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

IMG-20260127-WA0312

امریکی بحری بیڑہ آبنائے ہرمز پہچنے پر ایرانی بحریہ نے تاریخی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

🔸️ گزشتہ رات جب طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن خلیج فارس کے قریب پہنچا، تو ایران کی بحریہ نے کچھ اقدامات کو ایجنڈے میں شامل کیا، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

1️⃣ سپاہ کی تاریخ میں پہلی بار، بحریہ کے تمام جہازوں کو میزائلوں سے لیس کیا گیا اور جنگی ترتیب اختیار کرتے ہوئے خلیج فارس میں داخل کیا گیا۔

2️⃣ تقریباً 300 تیز رفتار میزائل بردار کشتیاں قریبی فاصلے پر طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے کے سامنے آ گئیں اور ٹرمپ کو جنگ کے لیے آمادگی کا پیغام دیا گیا۔

3️⃣ بحریہ کے تمام میزائل نظام محفوظ گوداموں سے نکال کر مختلف مقامات پر تعینات کر دیے گئے اور فائرنگ کے لیے تیار کر دیے گئے۔

4️⃣ ٹرمپ کی کسی بھی حماقت کی صورت میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

5️⃣ گزشتہ رات کی یہ کارروائیاں ایران کی بحریہ کی تاریخ کی سب سے بڑی مشق تھیں، جو رات کے وقت اور مکمل میڈیا خاموشی میں انجام دی گئیں، جن کے مزید پہلو مستقبل میں میڈیا کے سامنے آئیں گے۔

6️⃣ اس طاقت کے مظاہرے کو خلیج فارس میں ایران کی بحری قوت کے اظہار اور بازدارندگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، اور اس کے نتائج بلا شبہ امریکی فریق کے حساب کتاب میں تبدیلی، کشیدگی میں کمی اور دھمکیوں میں کمی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔