October 19, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک نور ٹوانہ کے

IMG-20260126-WA0258

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک نور ٹوانہ کے صاحبزادے ملک نجیب احمد خان ٹوانہ رشتہ ءازدواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی تقریب میں ایکس ممبر نیشنل اسمبلی ملک غلام محمد خان ٹوانہ ، ملک حاجی فاروق احمد بندیال ، وفاقی ڈپٹی سیکرٹری ملک مرید حسین جسرا، اے ایس پی ملک مخمل حسین جسرا، ملک فیصل خالق بندیال، سابق وائس چیرمین میونسل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ ملک فاروق حسن ٹوانہ اور دیگر متعدد نمائندہ سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءے تقریب نے ملک نجیب احمد خان ٹوانہ کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکبادیتے ہوءے ان کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ فخر خوشاب ملک نورٹوانہ نے اپنے صاحبزادے ملک نجیب احمد خان ٹوانہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر اپنے تمام رفقاء اور عزیز واقارب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوءے کہا کہ آپ سب کی تشریف آوری سے ہماری خوشیوں کی رونق دوبالا ہوئ ہے اور ہماری عزت افزائ ہوئ ہے۔