October 25, 2026

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل کریں۔اکرام الدین

IMG-20260111-WA0030

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل کریں۔اکرام الدین

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت، تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل کریں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے لیکن حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں بری طرح ناکام ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر زرمبادلہ وطن بھیج کر ملکی معیشت، تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ سرمایہ کاری، جائیدادوں اور جان و مال کے تحفظ سمیت متعدد مسائل کے باعث اوورسیز شدید مشکلات کا شکار ہیں جس کیلئے ارباب اختیار کو سنجیدگی سے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں تا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔