16

‏پنجاب میں علاج کے دوران دل کے مریضوں کے اوپن ہارٹ سرجری میں اب سینے چاک نہیں کیے جائیں گے۔

‏پنجاب میں علاج کے دوران
دل کے مریضوں کے اوپن ہارٹ سرجری میں اب سینے چاک نہیں کیے جائیں گے۔
ٹانگ،بازو یا گردن کی خون کی نالی میں ایک بہت چھوٹا سا سوراخ کر کے ایک باریک لچکدار ٹیوب ڈال کر انٹراویسکولر
سرجری ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب میں اوپن ہارٹ سرجریز کے بجائے انٹراویسکولر سرجری کا جدید نظام متعارف کروانے لگی ہیں۔امریکی ماہرین مقامی ڈاکٹرز کو اس جدید تکنیک کی تربیت دیں گے۔اس طریقہ کار میں روایتی اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہو گی جس میں سینے کی ہڈی کاٹنے سے مریضوں کی صحت یابی میں لمبا عرصہ بھی لگتا تھا اور چیسٹ انفیکشن سے تکلیف سے گزرنے کے بھی امکانات ہوتے تھے۔اور صحت یابی میں بھی وقت لگتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں