عمیری میرے نال نکاح کر لے۔۔۔۔۔۔۔۔مینوں کسے دا ڈر نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے ویڈیو سب نوں بھیج دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمیری میرے نال نکاح کر لے۔۔۔۔۔۔۔۔مینوں کسے دا ڈر نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے ویڈیو سب نوں بھیج دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ سب الفاظ اس نا زیبا ویڈیو کے ہیں جو آج کل پاکستان میں Top Trend بنی ہوئی ہے۔ میں چاہتا تھا کہ میں اس پر لکھ کر اپنی Newsfeed کو گندہ نہ کرو لیکن کیا ہم اس سب پر بس کڑھتے ہی رہیں گے؟؟بول نہیں سکتے؟؟ گندگی صاف کرنے کیلئے گند میں کودنا ہی پڑتا ہے اور اپنا لباس بھی گندہ کرنا ہی پڑتا ہے اسی سوچ کو سامنے رکھتے ہیں اس مدعے کو لکھ رہا ہوں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر ایک طوفانِ بدتمیزی برپا ہے ایک کثیر تعداد ان بدتہذیب اور بے ضمیر لوگوں کی ہے جو صرف اپنے حوس کی تسکین کیلئے اس ویڈیو کو ہر حال میں حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگے ہیں کہ جیسے تیسے بھی یہ ویڈیو ان کو مل جائے اور وہ اپنی آنکھوں کا زنا کر لیں اور ان لوگوں میں شامل ہو جائیں جنہوں نے اس ویڈیو کو دیکھنے کا معرکہ مار لیا ہے اور پھر Video Available کا اشتہار لگا دیں یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ اسی تاڑ میں رہتے ہیں کہ کب انکو کوئی ایسا مواد ملے اور وہ خود بھی اسکو دیکھ کر گناہگار ہوں اور پھر آوازیں لگا لگا کر لوگوں کو بتائیں کہ میں تو یہ گند دیکھ لیا ہے اب جو کوئی اور دیکھنا چاہتا ہے تو وہ اسی طرح کا کوئی اور گند مجھ تک پہنچائے یا اسکے بدلے میں پیسے مانگے جاتے ہیں اور یا پھر وہی حوس کی تسکین کیلئے ویڈیو کہ بدلے لڑکیوں سے دوستی کے مطالبے۔۔۔۔۔۔ یہ ہے ہماری آنے والی نسل اور پاکستان کا آنے وال کل۔۔افسوس🥲🥲🥲
اب اس ویڈیو کو لے کر ہمارے ملک کے بے حیاء So Called Famines کا ٹولا بہت متحرک نظر آتا ہے جو ہمیشہ عورت کارڈ کھیلنے اور مرد کو لتاڑنے کیلئے ہمیشہ موجود رہتے ہیں اب اس ویڈیو کی آڑ میں ایک نئی بے حیائی اور بے غیرتی (مردانہ کمزوری) جو کہ ہمارے ہی نیم حکماء نے برسوں سے پھیلا رکھی ہے پر واویلا شروع کیا ہوا ہے کہ ایک عورت کی تسکین کیلئے شادی سے پہلے اس کے ہونے والے شوہر کا Fitness Test لازمی ہو۔ اب اس سب کا مقصد نئی نسل کو ایک نئی بے حیائی کی طرف راغب کرنا ہے کہ عورت کی تسکین بس اسی میں رکھی ہوئی ہے اور جو پہلے ہی “میرا جسم میری مرضی” اور “No Means No” جیسے واحیات مقولے عوام میں پھیلا رکھے ہیں ان میں ایک نئی چیز یہ بھی ایڈ کر دی جائے تاکہ اس اسلامی ملک میں جہاں اذدواجی تعلق مخفی رکھا جاتا تھا وہ اب زبان زدِ عام ہو۔ حالانکہ ان So Called Famines کو یہ علم نہیں کہ اس ویڈیو میں ایک مرد ایک شادی شدہ عورت کو نشے میں دھت کر کے زنا بالجبر کر رہا ہے اور وہ عورت اس نشے کی حالت میں بدزبانی کر رہی ہے اور وہ وہ الفاظ ادا کر رہی جو کہ ہوش میں آنے کے بعد اسے خود ہی نازیبا اور گھٹیا لگیں گے (اگر اس میں غیرت کا کوئی قطرہ بچا ہوا تو) لیکن یہ Famines اس ویڈیو میں ادا کیے گئے الفاظ کو مدعا بنا کر اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
اور اب جو سوشل میڈیا پر بے غیرت مرد عورتوں کے نام سے Id’s بنا کر فحش پوسٹ کرتے ہیں اور ان پوسٹ میں (Size and Timings) پر باتیں لکھتے ہیں یا پوچھتے،بتاتے ہیں یہ اصل میں “ذہنی مریض” لوگ ہیں جو کہ Porn دیکھ دیکھ کر احساسِ کمتری کا شکار ہیں اور ایسی باتیں لکھ کر خود کو سکون پہنچاتے رہتے ہیں کہ یہ مسائل بس ان کے ساتھ ہی ہیں یا باقی لوگ بھی ایسے ہی ہیں تاکہ ان جیسی جسمانی صحت رکھنے والے لوگوں کو دیکھ کر انکی دل کی تسلی پہنچ سکے وہ ایک مثل مشہور ہے کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہے لیکن اس معاملے میں الٹا ہو گیا کہ یہاں مرد ہی مرد کا دشمن بنا ہوا۔۔۔۔
ایسی ویڈیوز دیکھنا ہی گناہِ کبیرہ ہے لیکن لوگ ان پر دھندہ کر رہے کوئی بیچ رہا ہے تو کوئی Exchange Policy کھیل رہا ہے یہ نہیں سمجھتے کہ جس بے حیائی کا خاتمہ کرنا چاہیئے یہ اسی بے حیائی کو ہی فروغ دے رہے ہیں انتہائی بے شرم ہوچکی ہے یہ عوام۔ بس اللہ ہمارے حال پ