سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی پیغام پاکستان منی اولمپکس گیمز سکھر کے شاندار
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
پیغام پاکستان منی اولمپکس گیمز سکھر کے شاندار انعقاد پر ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل کا شکریہ ادا کرنے کے لئے پیغام پاکستان کے ضلعی صدر محمد فیصل مغل، جنرل سیکریٹری محمد خطیب اللہ سمیت دیگر عھدیدران محمد ارشد اکرم،بشیر ملک، میھر علی میرانی نے رہائش گاہ پر پہنچ کر سندھ کا روایتی تحفہ اجرک سندھی ٹوپی پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل نے کہا کہ پیغام پاکستان کے زیر اہتمام کھیلوں کا انعقاد یقیناً ایک قابلِ ستائش اقدام ہے۔ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور انہیں منفی رجحانات سے دور رکھتے ہیں۔ اس طرح کے پروگرام جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کھیلوں کے ذریعے نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت اور قیادت جیسی خوبیاں پروان چڑھتی ہیں۔ سماجی تنظیمیں جب کھیلوں کے مقابلے منعقد کرتی ہیں تو معاشرے میں بھائی چارے، باہمی احترام اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ مختلف طبقوں کے افراد ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع پاتے ہیں۔پیغام پاکستان کی جانب سے کھیلوں کا انعقاد نہ صرف نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے بلکہ ایک صحت مند، پُرامن اور متحرک معاشرے کی تشکیل میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔