October 18, 2026

میانوالی(اللہ نوازخان) ونجاری،ڈاکٹرضیاالرحمن کے والداور مشہور استاد گل صاحب دین صاحب دار فانی

IMG-20260105-WA0185

میانوالی(اللہ نوازخان) ونجاری،ڈاکٹرضیاالرحمن کے والداور مشہور استاد گل صاحب دین صاحب دار فانی سے کوچ فرماگئے۔ان کی نماز جنازہ بیسک ہیلتھ یونٹ ونجاری(ہسپتال)کے قریب پانچ جنوری کو 11 بجے ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ونجاری کے ڈاکٹرضیاءالرحمن کے والد اور مشہور استاد گل صاحب دین صاحب طویل علالت کے بعددار فانی سے کوچ فرما گئے ہیں۔ان کی رحلت سے علاقہ بھر میں سوگ کا سماں ہے۔استاد گل صاحب دین صاحب ایک بہترین معلم تھے اور ان کے شاگرد ہزاروں کی تعداد میں ہیں۔وہ علاقے کی ہر دل عزیز شخصیت تھے۔انہوں نے ہمیشہ شاگردوں کو محبت سے پڑھایا۔ان کی رحلت سے ایک ایسا خلا پیدا ہو گیاہے،جو کبھی پر نہیں ہوگا۔وہ شاگردوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ان کی نماز جنازہ بروز سوموار 5 جنوری 2026 کودن 11بجے بیسک ہیلتھ یونٹ ونجاری(ہسپتال) کے قریب ادا کی جائے گی. اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان کی اگلی منزلیں آسان ہوں۔